حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قرآن وعترت فاونڈیشن کی جانب سے جہاں ایام فاطمیہ کے موقع پر علمی نشست، مجالس، مسابقہ، کتاب کا رسم اجرا اور جگہ جگہ مجالس عزا کا انتظام کیا جاتا ہے، وہیں پہ شعراے کرام ہندوستان کے لئے مصرعہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ اپنے کلام سے ترویج شخصت بی بی دوعالم کرسکیں، اس سال کے مصرعہ طرح "کیوں نہ روئیں مرتضی ٰ زہراس کی حالت دیکھکر" ہرشاعر نے بھر پور حوصلے کے ساتھ اشعار کے ساتھ سامعین کے قلوب کو منور کیا۔
"ہم حسینی ہیں نہ گھبرائینگے طاقت دیکھکر۔۔۔۔خوف کھاتے ہی نہیں ایٹم کی طاقت دیکھکر، بانی اسلام پہ جب مالی مشکل پڑگئی۔۔۔۔ مسکرایادیں خدیجہ تیری دولت دیکھکر، انکے گھرآئے ملائک اورکرتے ہیں طواف۔۔اہل بیت مصطفےٰ کا رنگ عصمت دیکھکر، ایک کنیزہ پرہوازہراکا کچھ ایسا اثر۔۔۔کیوں نہ اترائیگی فضہ ایسی عزت دیکھکر، پسلیوں کے ٹوٹ جانے کانہیں شکوہ کیا۔۔۔کیوں نہ روییں مرتضیٰ زہرا س کی حالت دیکھکر، ایک پل میں آگیادوزخ سے جنت کی طرف۔۔۔کیوں نہ حیراں انبیاع ہوں حرکی قسمت دیکھکر۔۔۔۔۔ پہلوئے زہراس پہ ظالم کی مصیبت دیکھکر۔۔۔اشک آنکھوں سے ابل آئے ہیں غربت دیکھکر، دب گئیں زہرا درودیوار کے مابین جب۔۔رودیئے ارض وسماں زہراس کی حالت دیکھکر، کل بھی وہ مظلومہ تھیں اورآج بھی ہیں اے خدا۔۔دل تڑپتاہے ہماراانکی تربت دیکھکر،،دے رہی ہیں نوجواں بیٹے کو مرنے کی رضا۔۔ہاجرہ حیران ہیں لیلیٰ کی جرات دیکھکر،،، نوک نیزہ پہ ادھر شہ کی تلاوت اورادھر۔۔۔ آیتیں رونے لگیں زہراس کی صورت دیکھکر،،،درمیاں زہراس شعلوں کے زہراس ہیں علی بھی ساتھ ہیں۔۔۔تھر تھرااٹھی مشیعت پہ قیامت دیکھکر،،،دے رہی ہیں نوجواں بیٹے کو مرنے کی رضا۔۔۔ حاجرہ حیران ہیں لیلیٰ کی غربت دیکھکر،،،جب وصیت لیکے پہوچی فاطمہ بنت نبی ص۔۔۔ہنس رہی تھی فاطمہ زہرا س کوامت دیکھکر،،،سورہ کوثرکو امت نے ضعیفہ کردیا۔۔۔۔کیوں نہ روئیں مرتضیٰ زہرا س کی حالت دیکھکر،،،سامنے ہی کٹ گیا شبیر کا سوکھا گلا۔۔۔۔آج بھی روتی ہیں زہرا س وہ مصیبت دیکھکر،،،مرسل اعظم محمدجیسی سیرت دیکھکر۔۔۔عابدہ کہنے لگے تیری عبادت دئکھکر،،،دہرکا سورہ ہے آیا تیری روٹی کے عوض۔۔۔زوجہ حیدرتیری پاکیزہ نیت دیکھکر،،،ہے ملاام ابیہا کانبوت سے لقب۔۔۔ فاطمہ زہراس کی الفت اورمحبت دیکھکر،،،بالیقیں کرنا ہے احکام شریعت دیکھکر۔۔۔ خالق کون ومکاں بندوں کی طاقت دیکھکر،،باب خیبردست بوسی کے لئے خود سے بڑھا۔۔۔ حیدرکرارکے بازوکی قوت دیکھکر۔۔۔۔ میں یہاں کے مومنوں کوپیش کرتاہوں سلام۔۔۔ داددیتے ہیں یہاں رنگ ولایت دیکھکر،،،تعزیہ شہ کاسجایااور غازی کا علم۔۔۔ہوگیاخوش میں بھی اپنے گھر میں جنت،،، وجدمیں خود آگیا میں بھی یہاں آکر جواد۔۔۔۔۔ بھیک پوری سامعیں کی میں سماعت دیکھکردیکھکر،،،اورساتھھ ہی ساتھھ حجہ الاسلام والمسلمین بانی قرآن وعترت فاونڈیشن مولانا شمع محمد رضوی کے اشعارعلے الخصوص[اب کسی کے گھر کوئی حملہ نہیں کرپائیگا۔۔۔۔۔ عاشقان فاطمہ زہرا س کی لعنت دیکھکر]
اس شعر کے ساتتھ آجکا یہ بزم مسالمہ اگلے سال تک ملتوی کیا گیا اورتمام مومنین نے شعراء ام ابیھا کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں دی۔
اس پروگرام کے اساتیذ اور تحلیل گر روحانیوں نے اس عنوان پہ تحلیل کرتے ہوئے فرمایا! حضرت فاطمہ زہراس کی معنوی میراث عبادی، سیاسی اجتماع زندگی، اور آپکے اقوال کی قیمتی معنوی میراث تمام مسلمان اپنی روز مرہ کی زندگی میں اپنے لئے نمونہ عمل قرار دیتے ہیں اور اسلامی آثار میں جانماز فاطمہ زہرا س، مصحف فاطمہ زہرا س کا تذکرہ کرتے ہیں کہ وقت کی تنگی کی وجہ سے آیندہ اس معنوی میراث کو پیش کیا جائیگا ،اخلاقی،فقہی،اعتقادی اور احادیث و روایات بھی آپ سے بہت زیادہ منقول ہیں کہ شیعہ اور سنی دونوں نے اس مستند فاطمہ زہراس کا نام ذکر کیا ہے۔